Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189397
Published : 4/9/2017 7:44

عالمی برادری اسرائیل کے توسیع پسندی پر کسے لگام

تنظیم آزادی فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
ولایت پورٹل:پی ایل او کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری صائب عریقات نے کہا ہے کہ عالمی برادری جس میں امریکہ،یورپی یونین، روس اور اقوام متحدہ سرفہرست ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو الخلیل شہر میں قائم صہیونی بستیوں کے لیے جداگانہ انتظامی کونسل قائم کرنے سےباز رکھنا عالمی برداری کی ذمہ داری ہے،قابل ذکر ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ اوگدر لیبرمین نے کہا ہے کہ الخلیل کی صیہونی بستیاں اب کریات اربع ٹاون کونسل میں شامل نہیں ہیں انہیں براہ راست اسرائیل کی وزارت داخلہ کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے،پی ایل او کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری صاحب عریقات نے اس فیصلے کو گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عملدرآمد اور فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18