Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189407
Published : 4/9/2017 16:4

قرآن مجید معجزہ کیوں؟

:قرآن مجید میں متعدد موضوعات پر گفتگو کی ہے لیکن اس کے باوجود اس کی آیات میں تناقض و تضاد نہیں پایا جاتا،چنانچہ ارشاد ہوتا ہے :کیا تم اس قرآن کی آئتوں میں تدبر نہیں کرتے؟اگر یہ قرآن اللہ کے علاوہ کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقیناً اس میں بہت زیادہ اختلاف ہوتا۔(نساء:۸۲)۔

ولایت پورٹل:قرآن مجید پیغمبر اکرم(ص) کی نبویت و رسالت  کا سب سے بڑا شاہد ہے اور کوئی بھی کلام اس کے برابر نہیں ہوسکتا چونکہ آج تک کوئی بھی اس کا جواب نہیں لاپایا اور نہ ہی قیامت تک اس کا جواب لانا ممکن ہے۔
قرآن مجید کے معجزہ ہونے کے مختلف دلائل ہیں ان میں سے بعض یہ ہیں:
۱۔اگرچہ عربوں کو اپنی فصاحت و بلاغت پر بڑا ناز تھا لیکن قرآن مجید کی فصاحت و بلاغت کے سامنے گنگے ہوگئے چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے:اے میرے رسول! ان لوگوں سے کہہ دیجئے کہ اگر انس و جن سب ایک ساتھ مل جائیں کہ وہ قرآن کی مانند کوئی کلام لے آئیں تو یہ ہرگز اس امر پر قادر نہیں ہوسکتے اگرچہ یہ ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ بن جائیں۔(اسراء:۸۸)
دوسری دلیل یہ کہ پیغمبر اکرم(ص) کی عظمت اور شان اس حال میں  رونما ہوئی کہ آپ نے کسی کے سامنے زانوئے تلمذ طئے نہیں کئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے فضل سے علم عطا فرمایا ہے۔
تیسری دلیل:قرآن مجید میں متعدد موضوعات پر گفتگو کی ہے لیکن اس کے باوجود اس کی آیات میں تناقض و تضاد نہیں پایا جاتا،چنانچہ ارشاد ہوتا ہے :کیا تم اس قرآن کی آئتوں میں تدبر نہیں کرتے؟اگر یہ قرآن اللہ کے علاوہ کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقیناً اس میں بہت زیادہ اختلاف ہوتا۔(نساء:۸۲)۔
اگرچہ قرآن کریم کے معجزہ ہونے کے اور بہت سے شواہد ہیں لیکن اختصار کے پیش نظر ہم نے صرف انھیں پر اکتفاء کیا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16