Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189413
Published : 4/9/2017 17:17

رزق حلال کمانا راہ خدا میں جہاد کرنے سے بھی افضل

اس حدیث کے پیش نظر ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ اپنے اہل و عیال کی توسیع اور خوشحالی کے لئے کسب معاش کرنا اور حلال رزق کمانا راہ خدا میں جہاد کرنے جیسا بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور جو اس راہ میں مشقتیں اٹھاتے ہوئے مرجائے وہ قیامت میں شہدائے راہ خدا کی صف میں اٹھے گا۔

ولایت پورٹل:رزق حلال کمانا دین اسلام کی اہم تاکیدات میں سے ایک ہے چنانچہ آئمہ معصومین(ع) نے بھی اپنی عملی زندگی میں اس کے لئے بہت تاکید فرمائی ہے اور ان بزرگوں نے لوگوں کو حلال رزق کمانے کی ترغیب و تشویق فرمائی ہے،چنانچہ امام علی رضا علیہ السلام سے ایک روایت میں وارد ہوا ہے کہ:بے شک جو انسان وسعت رزق کی تلاش میں رہے تاکہ اپنے اہل و عیال کو فراخدلی عطا کرے تو اس کا اجر اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے سے  بھی زیادہ ہے۔
لہذا اس حدیث کے پیش نظر ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ اپنے اہل و عیال کی توسیع اور خوشحالی کے لئے کسب معاش کرنا اور حلال رزق کمانا راہ خدا میں جہاد کرنے جیسا بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور جو اس راہ میں مشقتیں اٹھاتے ہوئے مرجائے وہ قیامت میں شہدائے راہ خدا کی صف میں اٹھے گا،اس کے علاوہ حلال رزق کمانے کے اپنے ذاتی اثرات بھی ہیں جیسا کہ رسول اسلام(ص) نے ارشاد فرمایا: «مَن باتَ کالّاً مِن طَلَبِ الحلالِ باتَ مَغفوراً له؛جو شخص حلال رزق کی تلاش کے باعث خستہ حالی میں صبح کرے تو اس کے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18