Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189420
Published : 4/9/2017 18:31

کیلے کے فوائد

کیلے کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ اس کو کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہوسکتا ہے تاہم حقیقت میں کیلے میں کم لحمیات ہوتے ہیں اور یہ کولیسٹرول کو گھٹانے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔

ولایت پورٹل:کیلا ایسا پھل ہے جو ناصرف توانائی سے بھرپور ہے بلکہ اس میں کئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے لیکن بعض بیماریوں میں لوگ کیلا کھانے سے اجتناب برتتے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کےلئے: کہا جاتا ہے کہ کیلا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مضر صحت ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں بلکہ کیلا گلائمکس انڈیکس میں شامل ہونے کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض کے لئے انتہائی مفید ہے اور طبی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔
چربی کے خاتمے کے لئے:کیلے کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ اس کو کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہوسکتا ہے تاہم حقیقت میں کیلے میں کم لحمیات ہوتے ہیں اور یہ کولیسٹرول کو گھٹانے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لئے: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے میں شامل وٹامن بی6، معدنیات اور دیگر اجزا کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے لہذا ایسے افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ کیلے کا استعمال کریں۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے: اگر آپ بلڈ پریشر کے مرض کا شکار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ کیلے کا استعمال کریں کیونکہ اس میں قدرتی طور پر الیکٹرولائٹ کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔

اعتماد


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18