Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189424
Published : 5/9/2017 14:10

میانمار کے مسلمانوں کے متعلق ایران اور ترکی کو سخت تشویش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کی روک تھام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کی روک تھام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں میانمار کی ریاست راکھین میں مسلمانوں کے قتل عام پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متجدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے سلسلے میں عملی اقدام عمل میں لائیں۔
واضح رہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ایک ہفتہ میں 400 سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا اور ان کے سینکڑوں مکانات جلا دیئے ہیں جبکہ 60 ہزار مسلمان بنگلہ دیش کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18