Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189425
Published : 5/9/2017 14:16

اب تاجکستان میں بھی خواتین؛نہیں پہن سکیں گی نقاب

تاجکستان کے وزیر ثقافت شمس الدین نے نقاب پر پابندی کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی نقابی خواتین کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ سوچتا ہے کہ انہوں نے کوئی چیز نہ چھپائی ہو۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں نئی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت عوام کو ملک کا روایتی لباس پہننے اور قومی ثقافت سے جڑے رہنے کا پابند بناتے ہوئے اسلامی لباس پہننے کی ممانعت کی گئی۔
تاجکستان میں عموماً خواتین حجاب یا نقاب نہیں کرتیں بلکہ سر کے پچھلے حصے پر رومال باندھتی ہیں جبکہ اسکارف سر سے تھوڑی تک باندھا جاتا ہے اور نقاب میں آنکھوں کے سوا پورا چہرہ چھپ جاتا ہے۔
تاجکستان کے وزیر ثقافت شمس الدین نے نقاب پر پابندی کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی نقابی خواتین کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ سوچتا ہے کہ انہوں نے کوئی چیز نہ چھپائی ہو۔
واضح رہے کہ تاجکستان میں نقاب والی خواتین کی سرکاری دفاتر میں داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21