Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189427
Published : 5/9/2017 14:31

امریکہ نے روسی سفارتی عمارتوں پر جمایا قبضہ

امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے امریکہ نے روسی سفارت کاروں کے نکل جانے کے بعد ہفتہ کے روز روسی سفارتی عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے امریکہ نے روسی سفارت کاروں کے نکل جانے کے بعد ہفتہ کے روز روسی سفارتی عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے3 روسی سفارتی عمارات کو 2 روز کے اندر اندر خالی کرنے کے احکامات دیے تھے اور ہفتہ کے روز اس ڈیڈلائن سے قبل روسی سفارتی عملہ ان عمارات سے نکل گیا تھا،روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکام ان کی سفارتی عمارات میں بغیر اجازت  داخل ہو رہے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ان عمارات کا معائنہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا روسی سفارتی عملہ یہاں سے جا چکا ہے اور یہ عمارات محفوظ بھی ہیں،ادھر روس نے کہا ہے کہ وہ امریکی بد اخلاقی کا جواب دےگا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18