Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189429
Published : 5/9/2017 15:2

ٹرمپ کوئی میری منگیتر ہے:پوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نہ میری منگیتر ہے اور نہ ہی بیوی ہے۔

ولایت پورٹل:روس  کے صدر  ولادیمیر پوٹن  سے آج جب  ایک پریس کانفرانس میں یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ  امریکی صدر ٹرمپ سے مأیوس ہوچکے ہیں ؟ تو انھوں نے کہا اس سوال کا سیدھا سا ایک ہی  جواب ہے کہ: ٹرمپ نہ تو میری منگیتر ہے اور نہ  ہی بیوی  کہ میں اس سے مأیوس ہو جاؤں، ہم دونوں اپنے اپنے ملک کے لیے کام کررہے ہیں  اور اپنے مفادات کی خاطر کررہے ہیں، پوٹن نے مزید کہا: ٹرمپ اپنے ملکی مفادات کو پیش نظر رکھتا ہے اور میں اپنے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتا ہوں ،انھوں نے امریکہ اور روس کے روابط کے بارے میں کہا: جو لوگ آسٹریلیا اور آسٹریا کا فرق نہ سمجھ پائیں ان سے بات کرناکافی مشکل ہے ، یادرہے کہ جارج ڈبلیو بش نے  2007ء میں آسٹریلیا کے اپنے ایک دورہ میں  آسٹریلیا کو غلطی سے آسٹریا کہہ دیا تھا۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18