Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189442
Published : 5/9/2017 17:46

میانمار میں انسانی تباہی کو بندکیا جائے:حوزۂ علمیہ قم

حوزہ ٔعلمیہ قم کے جامعہ مدرسین نے ایک اعلانیہ جاری کرتے ہوئے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ولایت پورٹل:اعلانیہ میں آیا ہے کہ انتہا پسند بدہشٹوں کی طرف سے  روہنگیا مسلمانوں کےخلاف  نہایت ہی بربریت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ، بے دردی کے ساتھ ان کا قتل عام کیا جارہا ہے، ان کے گھر وں کو جلایا جارہا، بچوں کے سر کاٹے جارہے ہیں،اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ بین الاقوامی امدا د کو بھی ان مظلوموں تک پہنچے میں رکاٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، اس پوری بربریت کے پیچھے صہیونیوں کا پورا ہاتھ ہے جسے عالمی برادری کو روکنا چاہیے،  حوزہ کی طرف سے  ان مظالم کی  شدید مذمت کرتے ہوئے پوری دنیا کے آزادی پسند مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ میانمار کے مسلمانوں پر ہونےوالی بربریت کی آواز اقوام متحدہ کے کانوں پہنچائیں تاکہ مسلمانوں کےمزید قتل عام کی روک تھام کی جاسکے۔
فانوس


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18