Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189454
Published : 6/9/2017 16:3

غزہ پٹی میں ایران فلسطین اتحاد کا جشن

صرف اس سال گرمیوں میں غزہ پٹی میں 27 اسکولی بچےشہید ہوچکے ہیں جبکہ 1911 زخمی اور 218گرفتار اور 10 مدرسے صہیونیوں کے ہاتھوں تباہ ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:بقر عید اور عید غدیر کی مناسبت سے مرکز عدالت برائے صلح کے جوانوں کی کوششوں سے  بیت المقدس کی آزادی کے لیے ایران اور فلسطین اتحاد کے نام سے غزہ  کے ایک پارک میں  جشن کا انعقاد کیا جس میں  دوسو سے زائد فلسطینی بچوں  اور شہدا کے گھرانوں نے شرکت کی،  عدالت برائے صلح  بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد اصغری  نے کہا : اس جشن کا بنیادی مقصد  بقر عید اور غدیر کے موقع پر فلسطینی بچوں  کو خوش کرنا نیز ایران کے انقلابی  اور غزہ کے شجاع جوانوں کے درمیان  اتحاد قائم کرنا ہے ، یہ جشن مرکز عدالت برائے صلح کے جوانوں کی کوششوں اور ایران کے کچھ لوگوں کی مدد سے منعقد ہوا ہے جس میں فلسطینی بچوں اور شہدا ہؤکے گھروالوں کی موجوگی میں کیک بھی کاٹاگیا جس پر  لکھا تھا’’ سب مل کر بیت المقدس کی آزادی کی طرف بڑھیں گے‘‘ اس کے علاوہ بچوں کی تفریح کے لیے بہت سارے پروگروم بھی رکھےگئے ، آخر میں  ایران میں نئے تعلیمی سال کی شروعات  کی مناسبت سے فلسطینی بچوں کو شیلڈ بھی دی گئی یادرہے صرف اس سال گرمیوں میں غزہ پٹی میں 27 اسکولی طلبا شہید ہوچکے ہیں جبکہ 1911 زخمی اور 218گرفتار اور 10 مدرسے صہیونیوں کے ہاتھوں تباہ ہوئے ہیں
امتداد




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16