Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189457
Published : 6/9/2017 16:46

ہمارے اسلحہ سے مارے جاتے ہیں میانمار کے مسلمان:صہیونی اخبار

میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے اس کے باوجود اسرائیل اس ملک کو پورے زور وشور سے اسلحہ فروخت کررہا ہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار ہارٹزر نے لکھا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے بار بار صہیونی حکومت کو انتباہ دیا جا چکا ہے کہ میانمار کو اسلحہ نہ فروخت کیا جائے  لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے اور وہ اسلحہ کی فروخت پر اڑی ہوئی ہے، اخبار کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2015 ء میں  میانمار فوج کے سربراہ Minh Ange Heling نے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا اور صہیونی فوج کے سربراہ Rovin Rivlin نیز کئی فوجی اعلی عہدہ داروں سے ملاقات کی جس کے بعد  صہیونی وزارت جنگ کے اعلی عہدہ دار میخائیل بن باروخ بھی اسی سال میانمار کے دورے پر گئے ، ان دوروں کے بعد میانمار کے اعلی عہدہ داروں نے اعلان کیا کہ انھوں نے اسرائیل سے Super Dvora کچھ تیز رفتار کشتیاں اور کافی مقدار میں  اسلحہ کی خریداری کی ہے۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16