Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189502
Published : 10/9/2017 15:12

دشمن تفرقہ ڈال کر امت اسلامی پر یلغار کرنا چاہتا ہے:ایرانی صدر

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام اسلامی ملکوں کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لیے تیار ہے۔


ولایت پورٹل:قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے اسلامی ملکوں پر زور دیا کہ وہ دشمنان اسلام کی سازشوں سے پوری طرح ہوشیار رہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
ایرانی صدر نے اسلامی دنیا کو عالمی نظام کا ایک انتہائی اہم اور مؤثر حصہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسلامی دنیا کی طاقت، ترقی اور استحکام، عالمی ترقی اور استحکام کا باعث ہے جبکہ اسلامی دنیا کی کمزوری اور تفرقہ کے باعث عالمی امن و سلامتی اور استحکام کا عمل ناممکن ہوجائے گا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ دنیا سے جہالت، غربت، جنگ اور تشدد کے خاتمے اور ترقی یافتہ دنیا میں قدم رکھنے کے لئے اسلامی ملکوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور مسلم اقوام میں امید، ترقی اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات، روہنگیا مسلمانوں پر انتہا پسند بدھسٹوں کے وحشیانہ حملے، شام اور عراق میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں رونما ہونے والے انسانی المیے اور یمن کے عوام کے خلاف جنگ کا تسلسل ایسے مسائل ہیں جن سے نمٹنے کے لیے اسلامی دنیا کے درمیان مزید اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
سحر
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19