Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189519
Published : 11/9/2017 12:32

داعش کو بڑا جھٹکا؛دیرالزور کا فوجی ہوائی اڈہ بھی چھنا

شامی فوج نے ایک منفرد کارروائی کر کے دیرالزور کا اہم فوجی ہوائی اڈہ آزاد کرالیاہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کرتے ہوئے دیرالزور کے آرمی ائیربیس کو داعش کے محاصرے سے آزاد کرالیا ہے۔
واضح رہے کہ فوجی ہوائی اڈہ ایک سال سے داعش کے محاصرے میں تھا۔
ہوائی اڈے کے محاصرے کو ختم کرنے سے پہلے شامی فورسز نے «تل عوش»نامی شہر بھی داعشی دہشت گردوں سے واپس لے لیا ہے۔
یہ فوجی ائیرپورٹ ایک سال پہلے امریکی ہوائی حملوں کے نتیجے میں داعش کے محاصرے میں آچکا تھا۔
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں شہر میں داعش کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے اور داعشی دہشتگرد مکمل محاصرے میں آچکے ہیں۔
بیروت پریس ویب سائٹ نے دیرالزور کی آزادی کے آفٹرشاکس پر تجزیہ کیا ہے۔
اس ویب سایٹ کے مطابق دیرالزور کے محاصرے کا ختم ہونا شامی اور عراقی بارڈر لائن کو محفوظ بنائے گا۔
مقاومتی فورسز اگر عراقی بارڈر تک پہنج جاتی ہیں تو اس کے نتیجے میں شام کے مشرقی صحرا کا وسیع علاقہ آزاد ہو جائے گا۔

تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21