Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189520
Published : 11/9/2017 12:39

سعودی ولیعہد کا خفیہ دورہ اسرائیل؛عالم اسلام کے ساتھ ایک اور خیانت

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل حکام کے ساتھ سازشی مذاکرات میں حصہ لیا،اور اب اسرائیل کے متعدد صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حال ہی میں جس سعودی شہزادے نے خفیہ ملاقات کی تھی وہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان تھے،تاہم ابھی تک سعودی حکام نے اس خفیہ دورے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔

ولایت پورٹل:اسرائیل کے متعدد صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے حال ہی میں اسرائیل کے خفیہ دورے کے موقع پر صہیونی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ اسرائیلی ریڈیو نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے ایک شہزادے نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا جس میں اس نے اسرائیلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل حکام کے ساتھ سازشی مذاکرات میں حصہ لیا،اور اب اسرائیل کے متعدد  صحافیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے حال ہی میں جس سعودی شہزادے نے خفیہ ملاقات کی تھی وہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان تھے،تاہم ابھی تک سعودی حکام نے اس خفیہ دورے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی سعودی شہزادوں کی جانب سے صہیونی حکام سے ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24