Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189521
Published : 11/9/2017 12:49

میانمار کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:حسن روحانی

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا میانمار کے مسلمانوں کو امدادبہم پہنچانے اور میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے پر اتفاق ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا میانمار کے مسلمانوں کو امدادبہم پہنچانے اور میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے پر اتفاق ہے۔
صدر حسن روحانی نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا  صدر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اپنی پسماندگی کو باہمی تعاون کے ذریعہ دور کریں۔ ایرانی صدر کا تہران پہنچنے پر نائب صدر جہانگیری اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی  اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔
ایرانی صدر نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میانمار کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اورکسی کو نہتے اور مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جائے گی،انھوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میانمار کی حکومت پر دباؤ ڈالنے اور میانمار کے مسلمانوں کی مدد کرنے پر متفق ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ چند دنوں میں ٹھوس اقدامات کئےجائیں گے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25