Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189538
Published : 11/9/2017 17:32

بچوں میں کیسے ایمان کو پروان چڑھائیں(1)

ایک سالم معاشرہ کی تشکیل کے لئے ایک فرد کی تربیت بہتر انداز میں ہونا چاہیئے چونکہ افراد ہی سے اجتماع اور معاشرہ وجود میں آتا ہے،اور کسی بھی فرد کی تربیت میں اس کے والدین اہم کردار ادا کرتے ہیں،بچے کی تربیت کے اصلی ستون اس کے والدین کے ہاتھوں تعمیر پاتے ہیں،لہذا کسی بھی بچے کی صحیح تربیت والدین کا اولین فریضہ ہے۔


ولایت پورٹل:بشری سعادت کے اہم ارکان میں سے ایک اس کی اچھی تربیت ہے،چنانچہ کسی بھی انسان کی خوشبختی اور بدبختی کا دار و مدار اس کے انداز تربیت پر موقوف ہے،چونکہ انسان ایک ایسا موجود ہے کہ جس کی زندگی کے بہت سے پہلو ابھی مخفی ہیں لہذا ایسے موجود کی تربیت ایک سخت اور دشوار کام ہے۔
اسلام کی نظر میں تعلیم و تربیت ایک اہم اور حیاتی امر ہے،چونکہ اسلامی تعلیم و تربیت انسانی زندگی کے رخ کو خدا کی بندگی کی طرف موڑ دیتی ہے لہذا جو انسان اس انداز سے تربیت پائے گا وہ ہر روز قدرتمند ہوتا چلا جائے گا لہذا تعلیم و تربیت دین اسلام میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔
ایک سالم معاشرہ کی تشکیل کے لئے ایک فرد کی تربیت بہتر انداز میں ہونا چاہیئے چونکہ افراد ہی سے اجتماع اور معاشرہ وجود میں آتا ہے،اور کسی بھی فرد کی تربیت میں اس کے والدین اہم کردار ادا کرتے ہیں،بچے کی تربیت کے اصلی ستون اس کے والدین کے ہاتھوں تعمیر پاتے ہیں،لہذا کسی بھی بچے کی صحیح تربیت والدین کا اولین فریضہ ہے،چنانچہ امام سجاد علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:جان لو کہ تمہارے بچے تمہاری زندگی کا ثمرہ اور نتیجہ ہیں،ان کے مسقبل کی اچھائی اور برائی تم سے وابستہ ہے،تم ان کی نسبت ذمہ دار ہو،لہذا تم اس کو ادب اور اخلاق حسنہ سکھاؤ اور اس کا رخ اللہ کی طرف موڑدو!۔۔۔۔پس تم حد درجہ کوشش کرو تاکہ یہ امور بہتر طور پر انجام پائیں۔(تحف العقول، ص 269)
خداپرستی کا احساس فطری طور پر ہر انسان کی طبیعت میں رکھا گیا ہے،اللہ پر ایمان وہ اصل و بنیاد ہے کہ جسے نہایت ہی سادہ زبان  میں بچے کو سمجھانا چاہیئے،لہذا  یہ وہ مقام ہے کہ جہاں والدین کا ہنر نکھر کر سامنے آتا ہے،وہ چھوٹے چھوٹے جملوں مثل:جس نے پھولوں اور پودوں کو ہرا بھرا کیا،جس نے حیوان و پرندوں کو خلق کیا وہی ہمارا رب ہے،وہ ذات کہ جو اہمیں اچھے کاموں پر جزاء اور برے کاموں پر سزا دیتا ہے،لہذا اس طرح چھوٹے چھوٹے اور آسان طریقوں سے اس کے وجود میں عقیدہ خدا کو راسخ کیا جاسکتا ہے!
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14