Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189539
Published : 11/9/2017 17:36

داعش کا افریقی ورژن(ایک رپورٹ)

دہشتگردی اس وقت دنیا کی سب سے بڑی مشکل ہے، 100 سال کے دوران کچھ ممالک نے ایسے گروہوں کی حمایت کی ہے جنہوں نے انسانیت کے لیے ظلم اور وحشت کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔


ولایت پورٹل:تکفیری گروہوں کو کچھ ممالک کی حمایت حاصل رہی ہے جن میں سے ایک بوکوحرام ہے جس نے 15 سال سے نائجیریا کی عوام کا سکون لوٹا ہوا ہے،بوکوحرام لفظ، ہاوسہ زبان میں "مغربی تعلیم حاصل کرنا حرام ہے” کے معنی میں آتا ہے، اور عربی میں اس کا نام «جماعة أهل السنة للدعوة والجهاد» ہے۔ اس گروہ کا مقصد نائجیریا میں اسلحہ کے زور پر وہابی دین کا نفاذ ہے،بوکوحرام کی بنیاد محمد یوسف نے 2002 میں مایدوگوری میں رکھی تھی، اور وہ 2004 میں صوبہ یوبہ میں منتقل ہو گئے، اس گروہ نے وہاں ایک اڈہ افغانستان کے نام سے بنایا، محمد یوسف ڈیموکریسی اور سیکولر تعلیم کے سخت مخالف تھے وہ وہابی فکر کے بانی ابن تیمیہ کے افکار سے متاثر تھے، اور تعلیم کے اتنے مخالف تھے کہ زمین کے کروی (گول) ہونے پر بھی اعتراض کرتے تھے وہ 2009 میں قتل ہو گئے اور ابوبکر شکائو ان کی جگہ اس گروہ کے سربراہ بن گئے،بوکوحرام نائیجریہ میں تعلیم کے نظام کو بدلنا چاہتی ہے اور وہ اس نظام کی وجہ سے کئی بار سکولوں پر حملہ کر کے بے گناہ طالب علموں کو جلا چکی ہے،اس گروہ نے بہت سے افراد کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے یہ اس وجہ سے نہیں کہ وہ لوگ ان کے افکار کے حامی ہیں بلکہ ان کے خوف اور ڈرانے دھمکانے اور ان کے مظالم سے بچنے کے لیے اس گروہ سے مل گئے ہیں،بوکوحرام داعش سے پہلے القاعدہ کے ساتھ تھی پر 2015 کے بعد ابوبکر شکائو نے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے ابوبکر البغدای کی بیعت کا اعلان کیا اور اپنے گروہ کا نام افریقی اسلامی ریاست رکھ دیا،ان دونوں گروہوں کا ایک جیسا طریقہ کار ہے بوکوحرام کئی عیسائی دیہاتوں کو آگ لگا چکی ہے اور 200 اسکولی بچیوں کوکنیز بنا لیا ہے،داعش نے بھی موصل میں کئی عیسائی برادری کے گلے کاٹے اور ان کی عورتوں کو کنیز بنا لیا، ان کاموں سے دونوں گروہوں کے افکار کا علم ہوتا ہے،اس گروہ سے مقابلے کے لیے فروری 2015 میں 5 ممالک نائیجیریہ، چاد، کیمرون، نائجر اور بنین نے 8700 افراد کا ایک گروہ بنایا ہے،اس فوجی گروہ نے ان کے خلاف کچھ کامیابیاں  بھی حاصل کی ہیں، پر نائیجریہ کی حکومت اس سے مقابلے کے بجائے شیعوں سے لڑائی کو ترجیح دیتی ہے، نائیجریہ کی حکومت نے ان کے خلاف کچھ اقدامات تو کیے ہیں پر ان کے مظالم اس قدر ہیں کہ اقوام متحدہ اس گروہ کو انسانیت کے خلاف مظالم کرنے والے گروہ کی فہرست میں شامل کر رہی ہے۔
Iuvmpress





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25