Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189581
Published : 14/9/2017 13:10

امریکہ کے سابق صدر کی نئے صدر ٹرمپ کو سچ بولنے کی ہدایت

سابق امریکی صدر نے ایٹلانٹا میں قائم کارٹر سینٹر میں ہونے والی سالانہ تقریب کے دوران موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس نے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سچ بولنے اور جھوٹ سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی ہے۔
سابق امریکی صدر نے ایٹلانٹا میں قائم کارٹر سینٹر میں ہونے والی سالانہ تقریب کے دوران موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کے 39 ویں صدرجمی کارٹر نے امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی کہ:امن کو قائم کریں، انسانی حقوق کی ترویج کریں اور سچ بتائیں۔
واضح رہے کہ 92 سالہ کارٹر نے ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کو دی گئی دھمکیوں کی نشاندہی نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کے سربراہ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے اور پُرامن معاہدے پر بات چیت کرنی چاہیے جس طرح 1953 میں کوریا کی جنگ کا اختتام ہوا تھا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25