Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189600
Published : 14/9/2017 17:53

ہچکیاں آنا کس چیز کی علامت ہے؟

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کان کی لو کو مسلنا کسی بھی اور طریقے کی نسبت زیادہ کارگر ثابت ہوا ہے، اور یہ سب سے آسان طریقہ بھی ہے،ذیل میں کچھ اور دیسی طریقے درج کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ ہچکی کو منٹوں میں روک سکتے ہیں اگر ہچکی آنے والے شخص سے کوئی ایسی بات کی جائے جس سے اسے ذہنی جھٹکا لگے تو ہچکیاں فوری رک جاتی ہیں۔


ولایت پورٹل:ہم نے اکثر محسوس کیا ہو گا کہ اچانک کھانا کھانے کے بعد یا پانی پینے کے بعد ہچکیاں آنے لگتی ہیں اور پھر ان کا مسلسل آتے رہنا مشکل کا باعث بنتا ہے،آج ہم آپ کو ہچکیوں کے آنے کی وجہ اور اس سے فوری نجات حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے،ہچکیاں روکنے کے لئے عموماً لوگ سانس کو روکتے ہیں یا ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پیتے ہیں اس کے علاوہ زبان کو باہر کی طرف کھنچنا،یا چینی کھانا ان طریقوں سے بھی ہچکیوں کو فوری روکا جا سکتا ہے۔عام طور پر ہچکیاں چند منٹوں تک ہی رہتی ہے لیکن اگر یہ طویل ہو جائیں تو مشکل کا باعث بنتی ہیں، اور گردوں کی بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہیں لہذا اگر ہچکیاں رکنے میں نہ آئیں تو آپ فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں۔
سوال یہ ہے کہ ہچکیاں کیوں آتی ہیں؟ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے کہ اگر ہم بہت تیزی سے کھانا کھائیں،یا کھانے کے فوری بعد پانی پی لیں،یا کھانے کو صحیح طرح نہ چبائیں تو ہچکیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں،ماہرین کے مطابق ہچکی روکنے کا آسان ترین حل موجود ہے،اس میں سانس روکنے یا کوئی اور طریقہ استعمال کرنے کی بجائے صرف اپنے کان کی لو (کان کے نیچے کا نرم حصہ) کو مسلنا شروع کر دیں،چند منٹوں میں آپ کی ہچکی رک جائے گی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کان کی لو کو مسلنا کسی بھی اور طریقے کی نسبت زیادہ کارگر ثابت ہوا ہے، اور یہ سب سے آسان طریقہ بھی ہے،ذیل میں کچھ اور دیسی طریقے درج کیے جا رہے ہیں جن کے ذریعے آپ ہچکی کو منٹوں میں روک سکتے ہیں اگر ہچکی آنے والے شخص سے کوئی ایسی بات کی جائے جس سے اسے ذہنی جھٹکا لگے تو ہچکیاں فوری رک جاتی ہیں۔
شاپنگ بیگ میں چند سیکنڈ سانس لینے سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے دیگر پٹھوں سمیت ڈایا فرام بھی سکون میں آجاتا ہے اور ہچکی رک جاتی ہے،اس کے علاوہ اپنی زبان کے نیچے شہد رکھنے، لیموں چاٹنے اور سرخ مرچ کی چٹنی کھانے سے بھی فرق پڑتا ہے۔ہچکیاں دور بھگانے کی ایک آسان سے ورزش بھی ہے،اگر آپ اپنے گھٹنوں کو کھینچ کر سینے تک لے جائیں اور کچھ دیر تک اسی حالت میں رہیں تو ہچکیاں غائب ہو جاتی ہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16