Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189607
Published : 16/9/2017 17:35

میانمار کے پناہ گزیں مسلمانوں کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد

ایران کی انجمن ہلال احمر کے ریسکیو ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ میانمار کے بے گھر روہنگیا مسلمانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ایک سو ساٹھ ٹن انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ پیر کو بنگلہ دیش روانہ کردی جائے گی۔


ولایت پورٹل:ایران کی انجمن ہلال احمر کے ریسکیو ادارے کے سربراہ مرتضی سلیمی نے ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے ایران کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ میں اشیائے خوراک،ادویات اور بنیادی ضرورتوں کی اشیا شامل ہیں۔
انہوں نے بنگلہ دیش میں میانمار کے پناہ گزیں مسلمانوں میں ایران کی امدادی اشیاء کو تقسیم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں کہا کہ ایران کی جانب سے ارسال کردہ امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے جسے سرحدی علاقے کوکس بازار میں موجود میانمار کے پناہ گزینوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
ایران کی انجمن ہلال احمر کے ریسکیو ادارے کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی جانب سے بنگلہ دیش جانےوالی ٹیم نے میانمار کے پناہ گزیں مسلمانوں کے لئے رہنے کے لئے بنائے گئے وقتی کیمپوں کا دورہ کیا ہے
بنگلہ دیش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف ہورہے مظالم کو روکوانے کے لئے عالمی سطح پر اقدام کی ضرورت ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20