Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189619
Published : 17/9/2017 15:46

سعودی عرب میں مساجد کا تقدس پامال؛کئی مساجد پر لگادیئے گئے تالے

آل سعود کے فوجیوں نے قطیف، طائف، عنیزہ اور ریاض شہروں کی متعدد مساجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے کئی آئمہ جماعت کو گرفتار کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:العہد کی رپورٹ کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مساجد اور مقدس مقامات کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سیکورٹی اہلکاروں نےمختلف شہروں کی کئی مساجد پر حملے کر کے ائمہ مساجد کو گرفتار کر لیا ہے۔
طائف شہر کی ملک فھد مسجد کے امام جماعت شیخ محمد حلوانی اور شہر قطیف کے ام الحمام علاقے کی مسجد کے امام جماعت شیخ قطامی سمیت متعدد افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے شہر عنیزہ کی کئی مسجدوں، طائف شہر کی ابن عباس مسجد اور دارالحکومت ریاض کے نظیم علاقے کی بن نخیب مسجد پر تالے لگا دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ  اس سے قبل سعودی عرب کی بعض سرگرم شخصیتوں نے جمعہ کے دن مختلف شہروں میں عوامی مظاہروں کی کال دی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب پر مسلط آل سعود حکومت سعودی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے اور بدنظمی پھیلانے کے الزام میں حالیہ برسوں میں دسیوں سعودی شہریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25