Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189640
Published : 18/9/2017 17:16

سعوی پالیسی ناکام؛قطر کا برطانیہ سے 24 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ

قطر نے سعودی عرب اور اس کے تین اتحاد عرب ممالک بحرین ، مصر اور امارات کی معاندانہ پالیسیوں کو ناکام اور اپنا دفاعی محاذ مضبوط بناتے ہوئے برطانیہ سے 24 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے سعودی عرب اور اس کے تین اتحاد عرب ممالک بحرین،مصر اور امارات کی معاندانہ پالیسیوں کو ناکام اور اپنا دفاع مضبوط بناتے ہوئے برطانیہ سے 24 جنگی طیارے خریدنے کا  معاہدہ کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق برطانیہ اور قطر نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں  لندن  اپنے 24 ٹائیفون لڑاکا طیارے دوحہ کو فروخت کرے گا۔ سعودی عرب ، بحرین، مصر اور امارات کی طرف سے  قطر کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بعد دوحہ کا کسی دوسرے ملک سے یہ دوسرا بڑا دفاعی معاہدہ ہے،اس سے قبل رواں سال جون میں قطرنے امریکہ سے 12 ارب ڈالر کی لاگت سے ایف 15 جنگی جہاز خریدنے کی تصدیق کی تھی جب کہ 2016 میں فرانس سے 24 ڈسالٹ رافیل لڑاکا طیاروں کا معاہدہ کیا تھا جس کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ارب ڈالر تھی،قطر کی جانب سے غیر عرب ممالک سے دفاعی نوعیت کے معاہدے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب رواں سال 5 جون کو سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات پر قطر کا بائیکاٹ اور تعلقات منقطع کرلیے گئے اور یہ صورتِ حال اب تک جاری ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20