Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189680
Published : 22/9/2017 21:54

ایرانی عوام نے دیا ٹرمپ کو دندان شکن جواب

وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹرمپ کی تقریر کے فورا بعد اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ٹرمپ کا بیان اتنا گھٹیا ہے کہ جواب دینے کے لائق بھی نہیں ہے۔


ولایت پورٹل: ایران کے سبھی شہروں میں نماز جمعہ کے بعددسیوں لاکھ نمازیوں نے مظاہروں میں شرکت کرکے ایران کے عوام کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گستاخانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ تہران اور ایران کے دیگر شہروں کے نمازیوں نے نمازجمعہ کے بعد مظاہروں میں شرکت کرکے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، برطانیہ مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگائے۔
مظاہروں کے دوران امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئےگئے۔ ٹرمپ نے منگل کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے ایران پر  دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا تھا جبکہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔
ٹرمپ کےگھٹیا اور شرمناک بیان کا ایران نے سخت جواب دیا ہے۔ وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹرمپ کی تقریر کے فورا بعد اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ٹرمپ کا بیان اتنا گھٹیا ہے کہ جواب دینے کے لائق بھی نہیں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19