Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189692
Published : 23/9/2017 16:52

ہم امن پسند ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر ٹرمپ سے بھی جنگ کرنے کو تیار:سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ہم جنگ طلب نہیں ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر جنگ کرنے کوتیار ہیں چاہے ہمارے سامنے بش،ٹرمپ یا اسرائیل اور کچھ عرب ممالک کی صورت میں ان کے کاندرے ہی کیوں نہ ہوں۔

ولایت پورٹل:سید حسن نصر اللہ نے جمعرات کو عزارداران امام حسین ؑ کے ایک بڑے مجمع کے درمیان  ایام عزا کی استقبالیہ  تقریر کرتے ہوئے کہا:جو بھی ہمارے مقابلہ  میں آئے گا  ہم اس کو دندان شکن جواب دیں گے ، حقیقی عزادار وہ ہے جو اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرے اور اس کو بہترین انداز میں پورا کرے، ہماری مزاحمتی تحریک وسیلہ ہے نہ کہ ہدف لیکن کئی ممالک نے اس کو مقصد بنا رکھا ہے ، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام نے یزید کو شکست دی جس کا ثبوت حقیقی اسلام کی بقا کی صورت میں ہمارے سامنے ہے،یاد رہے کہ لبنان میں جمعرات سےایام عزا کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لے حفاظتی اداروں اور فوج نے سخت حفاظتی انتظامات  کر رکھے ہیں۔
برنا



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25