Monday - 2018 June 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189708
Published : 24/9/2017 15:50

داعش صفحۂ ہستی پر دو مہینے کی مہمان: سردار قاسم سلیمانی

سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ سردار قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ شہید حججی کی شہادت کے وقت ہم نے پیغام صادر کیا تھا کہ تین ماہ کے اندر داعش کا خاتمہ کردیں گے جس میں اب دو ماہ رہ گئے ہیں ۔

ولایت پورٹل:برنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سردار سلیمانی لنگرود کے گلزار شہدا میں شہید مرتضی حسین پور  کے چالیسویں  کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:ہم سب امام حسین علیہ السلام کی درسگاہ کے تربیت یافتہ ہیں اور محرم کا مہینہ خون ،شہادت، غیرت اور شجاعت کا مہینہ ہے ،امام حسین علیہ السلام نے پوری انسانیت کو عظمت اور شرافت کا درس دیا ہے،انھوں نے اپنی تقریر کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا :سب شہدا عظیم اور گرانقدر ہیں  لیکن ان کی عظمتیں الگ الگ ہیں ، جب شہید مطہری شہید ہوئے تو امام خمینی  علیہ الرحمہ نے فرمایا:میرا سرمایہ اس دنیا سے چلا گیا ہے اسی طرح شہید بہشتی کی شہادت کے موقع پر آپ نے انھیں ایک پوری قوم کہا،آج بھی ہمارے پاس  شہید حسین پور جیسے جوان موجود ہیں جنہوں نے اپنی ذکاوت او رذہانت کے ذریعہ 100لوگوں کی جان بچائی  اور شہادت کی رات چار بار زخمی ہوئے  اسی طرح شہید حججی نے نہایت ہی شجاعت کے ساتھ حرم اہلبیت ؑکی دفاع میں گلا کٹا دیا جبکہ وہ اپنی جان بچانے کے لیے تقیہ کر سکتے تھے، انھوں نے مزید کہا: ہمارے جوان شام اور عراق میں داعشی درندوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے  رضاکارانہ طور پر جاتے ہیں اور موت اور شہادت میں سے شہادت کو انتخاب کر کے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، آخر میں  سردار  قاسمی نے کہا: شہید حججی کی شہادت کے وقت ہم نے پیغام صادر کیا تھا کہ تین ماہ کے اندر داعش کا خاتمہ کردیں گے اور آج میں اعلان کر رہا ہوں کہ دو مہینو ں کے اندر داعش کے شجرہ ملعونہ کو جڑ سے اکھاڑ کر ایران ، شام، عراق اور روس میں جشن منائیں گے ، انھوں نے آیت اللہ سیستانی کے فتوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:جو لوگ ہمیں واجب القتل سمجھتے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے جہاد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔
برنا



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 25