Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189715
Published : 24/9/2017 17:28

شام میں داعش کے کفن ودفن کی تیاریاں

شام میں داعش آخری سانسیں لے رہی ہے اور اسرائیل کا اس ملک کے کچھ علاقوں پر حملہ کرنا اس بات کی علامت ہے صہیونیوں کی سازش مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔


ولایت پورٹل:حزب اللہ  کی مرکزی کمیٹی کے رکن نبیل فاروق  نے محرم کی مناسبت سے بیت جبیل میں تقریر کرتے ہوئے کہا شام پر خارجیوں نے حملہ کیا تھا لیکن سات سال دھول چاٹنے کے بعد بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا  اور سب سازشیں ناکام ہوئیں  آج ہمارے جوان  دیر الزور ، بوکمال اور المیادین کی فرنٹ لائن پر  موجود ہیں اور  داعش کو اس کے پروجیکٹ سمیت  دفن کرنے کا بے صبری  کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں ، ادھر شام کے بعض حصوں پر اسرائیل کا حملہ کرنا اس بات کی علامت ہے  کہ اس کے تمام تر منصوبے اور سازشیں دھری کی دھری رہ گئی ہیں  اور یہ مجبور ہوگئے ہیں کہ اپنا حقیقی چہرہ سامنے لائیں ، انھوں نے اس سلسلہ میں عرب لیگ اوربعض عرب ممالک کے موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : ان لوگوں کا کیا موقف ہے؟ یہ اسرائیل کے حملہ پر کیوں خاموش ہیں ؟ سعودی عرب تو شام کے بدلے کھل کر صہیونیوں کی حمایت کرتا ہے ۔
فانوس





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20