Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 189752
Published : 26/9/2017 17:46

مسعود بارزانی صہیونیوں کا دلال ہے:ڈاکٹر ولایتی

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ مسعود بارزانی اسلامی ممالک کے ٹکڑے کرنے کے لیے صہیونیوں کا دلال ہے۔


ولایت پورٹل:آزاد اسلامی یونیورسٹی کی بنیادی کمیٹی کے سربراہ   ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کل اس یونیورسٹی کے میڈیکل کے شعبہ میں  تقریر کرتے ہوئے  کردستان میں کل ہونے والے ریفرنڈم کے بارے میں اظہار  خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ  ریفرنڈم غیر قانونی ہے ، اس کا نہ  صرف یہ کہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ علاقہ میں مزید کشیدگی کا سبب بنے گا،انھوں نے مزید کہاکہ  بارزانی کافی عرصہ سے صہیونیوں سے جڑا ہوا ہے ، اس کو فلسطین دکھائی نہیں دے رہا ہے ، اس کوکم سے صلاح الدین ایوبی ہی سے سبق حاصل کرنا چاہیے تھا، بارزانی کے صہیونیوں کے ساتھ روابط اس کے سیاسی مستقبل کو تاریک کررہے ہیں ،یہ بہت ہی جلدی نیچے گرنے والا ہے ، ایران کی عوام اس انحراف کے مقابلہ میں خاموش نہیں بیٹھے گی ، بارزانی کو یا اپنےموقف سے پیچھے ہٹنا ہوگا یا اس کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا، اس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم چھ سال سے شام کی عوام اور حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں  جس کی وجہ سے امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سب مل کر بھی بشار اسد کا کچھ نہیں  بگاڑ سکے  اسی طرح بارزانی بھی ابھی سے اس ریفرنڈم نہ کے برابر سمجھے، صہیونیوں کے اس دلال کو یاد رکھنا چاہیے کہ  ہم کسی بھی اسلامی ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے نہ ہی علاقہ میں دوسرا اسرائیل بننے دیں گے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24