Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190523
Published : 20/11/2017 18:4

قاہرہ اجلاس میں4 عربی ممالک کی حزب اللہ دشمنی سب پر عیاں

اگرچہ عرب لیگ کے اس رہنما نے اپنے بیان کو تبدیل کرکے مشل عون کے سامنے پیش کیا چونکہ اگر حزب اللہ پر کوئی آنچ آتی ہے تو وہ لبنان کے لئے نہایت ہی خطرناک ہوگی،حزب اللہ ہی نے آج تک لبنان کو اسرائیل اور اس جیسے دوسرے درندہ صفتوں کی نظروں سے بچا رکھا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے جنرل سکریٹری«احمد ابوالغیط» نے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں،لبنانی صدر مشل عون کو اس اجلاس کے اہم فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب سمیت 3 دیگر ممالک مصر،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے اجلاس کے اختتام پر حزب اللہ مخالف بیانیہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ کل بروز اتوار،سعودی عرب نے قاہرہ میں عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا تھا جس میں مشرق وسطیٰ کے لئے استعماری طاقتوں کے دیئے ہوئے  جدید نقشہ کے مطابق نئی حکمت عملی کو طئے کرنا تھا،جن میں حزب اللہ اور ایران خصوصی نشانہ بنائے گئے۔
آخر میں ابوالغیط نے مشل عون کے سامنے اپنے موقف کو ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ:عرب لیگ کا کوئی بھی رکن ملک لبنان کی ارضی سالمیت کو نقصان نہیں پہونچانا چاہتا۔
اگرچہ عرب لیگ کے اس رہنما نے اپنے بیان کو تبدیل کرکے مشل عون کے سامنے پیش کیا چونکہ اگر حزب اللہ پر کوئی آنچ آتی ہے تو وہ لبنان کے لئے نہایت ہی خطرناک ہوگی،حزب اللہ ہی نے آج تک لبنان کو اسرائیل اور اس جیسے دوسرے درندہ صفتوں کی نظروں سے بچا رکھا ہے۔

ٹی نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17