Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190524
Published : 20/11/2017 18:24

حمایتی فتوؤں پر اسرائیل نے کیا سعودی مفتی کا شکریہ؛ساتھ ہی دی تل ابیب آنے کی دعوت

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر ایوب قراء نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں سعودی عرب کے معروف وہابی مفتی کا اسرائیل کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انھیں اسرائیل آنے کی دعوت بھی دی،چونکہ اس وہابی مفتی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کو حرام جبکہ حماس کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر أیوب قراء نے سعودی عرب کے معروف وہابی مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے اسرائیل کی حمایت میں دیئے جانے والے فتوؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں تل ابیب آنے کی دعوت دی ہے۔
جبکہ دوسری طرف شوشل میڈیا پر وہابی مفتی کے متعلق تنقید کی بوچھار ہورہی ہے جس میں لوگ طرح طرح کے کمینٹ درج کررہے ہیں جن میں ایک کمینٹ یہ بھی تھا کہ ایسا لگتا ہے یہ مفتی اسرائیل کے کسی مدرسہ کا پڑھا ہوا ہے چونکہ یہ جب بھی زبان کھولتا ہے وہ اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف ہی ہوتی ہے جبکہ اسرائیل کی ہمیشہ تائید ہی کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی افراد نے سعودی مفتی کی اسرائیل کی حمایت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے وہ کسی اسرائیلی مدرسے سے پڑھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر ایوب قراء نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں سعودی عرب کے معروف وہابی مفتی کا اسرائیل کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انھیں اسرائیل آنے کی دعوت بھی دی،چونکہ اس وہابی مفتی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کو حرام جبکہ حماس کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے۔

شفقنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20