Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190537
Published : 21/11/2017 17:1

اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کے لئے ہمیشہ تیار رہے لبنانی فوج

جوزف عون نے اپنے اس بیان میں اس چیز کی بھی وضاحت کی ہے کہ:لبنان کے سامنے اس وقت کچھ مخصوص سیاسی حالات ہیں لہذا ہمیں ان حالات میں دور اندیشی کے ساتھ بھرپور طاقت کے ساتھ لبنان میں اٹھنے والے ہر اس فتنہ اور تفرقہ سے مقابلہ کے لئے تیار رہنا ہوگا۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج کے سربراہ جوزف عون نے اس ملک کی ۷۴ ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں فوج کے نام یہ پیغام دیاہے کہ:لبنانی فوج،اپنے دیرینہ صہیونی دشمن اسرائیل کو منھ توڑ جواب دینےنیز دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کامیاب آپریشن کے کے لئے  مقبوضہ فلسطین کی سرحد پرہر وقت تیار رہیں۔
جوزف عون نے اپنے اس بیان میں اس چیز کی بھی وضاحت کی ہے کہ:لبنان کے سامنے اس وقت کچھ مخصوص سیاسی حالات ہیں لہذا ہمیں ان حالات میں دور اندیشی کے ساتھ بھرپور طاقت کے ساتھ لبنان میں اٹھنے والے ہر اس فتنہ اور تفرقہ سے مقابلہ کے لئے تیار رہنا ہوگا کہ جو لبنان کے قومی اتحاد ٹھیس پہونچائے،لہذا ہم لبنان کے ہر داخلی اور باہری دشمن سے دو دو ہاتھ کرنے کے لئے آمادہ رہنا ہوگا۔
یاد رہے کہ لبنانی قوم نے  ۲۲ نومبر ۱۹۴۳ء  کو فرانسوی استعمار کے چنگل سے آزادی حاصل کی تھی۔
 
پارس ٹو ڈے


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18