Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190551
Published : 22/11/2017 12:52

یمن میں آل سعود کی درندگی کے مقابل؛اقوام عالم کی خاموشی باعث تشویش:ولایتی

ڈاکٹر ولایتی نے اپنے افتتاحی بیان میں اس اجلاس کے مقاصد اور نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے اہل بیت(ع) کی محبت و مودت کو اسلامی بیداری کے کے لئے ایک ضروری مسئلہ قرار دیا۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق عالمی بیداری اسلامی اسمبلی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج صبح تہران میں معقد عالمی محبان اہل بیت(ع) اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے تکفیرت اور دہشت گردی کو دنیا کا اہم مسئلہ قرار دیا اور خطہ کے حالات کے متعلق شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا:یمن کی مظلوم اور ستم رسیدہ قوم پر سعودی عرب اور اس کا اتحاد ہر روز حملوں پہ حملے کررہا ہے لیکن ان سب کے مقابل؛دنیا اور مغربی ذرائع ابلاغ کی پر اسرار خاموشی باعث تشویش ہے۔
اور اسی طرح انہوں نے سعودی عرب کی خطہ کے دوسرے ممالک بحرین، قطر،اور لبنان کے مسائل میں مداخلت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اسلامی ممالک کی ارضی سالمیت پر تاکید کی۔
یاد رہے کہ آج تہران میں عالمی محبان اہل بیت(ع) اجلاس منعقد ہوا جس میں عالم اسلام کی بڑی شخصیات،اسکالر،علماء اور دانشور حضرات نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ولایتی نے اپنے افتتاحی بیان میں اس اجلاس کے مقاصد اور نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے اہل بیت(ع) کی محبت و مودت کو اسلامی بیداری کے کے لئے ایک  ضروری مسئلہ قرار دیا۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17