Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190552
Published : 22/11/2017 13:42

آخر کار بیروت پہونچے سعد حریری؛مشل عون کے ساتھ کی ملاقات

یاد رہے کہ سعد حریری نے 4 نومبر کو سعودی عرب میں قیام کے دوران اپنے منصب سے استعفٰی دیدیا تھا اور وہ جب سے ریاض،پیرس،قاہرہ اور کویت کا طولانی سفر کرنے کے بعد آج صبح یوم آزادی لبنان کے موقع پر بیروت پہونچ چکے ہیں۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری اپنے ملک کے 74 یوم آزادی کے موقع پر بیروت پہونچ چکے ہیں لہذا اس موقع پر انہوں نے لبنانی صدر مشل عون،پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔
یہ ملاقات لبنان کے یوم آزادی کی تقریب شروع ہونے سے کچھ  پہلے قصر بعبدا میں ہوئی چونکہ اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں لبنان کی دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ حریری بھی تقریر کریں گے۔
یاد رہے کہ سعد حریری نے 4 نومبر کو سعودی عرب میں قیام کے دوران اپنے منصب سے استعفٰی دیدیا تھا اور وہ جب سے ریاض،پیرس،قاہرہ  اور کویت کا طولانی سفر کرنے کے بعد آج صبح یوم آزادی لبنان کے موقع پر بیروت پہونچ چکے ہیں۔

alalam




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10