Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190571
Published : 23/11/2017 13:10

رضاکار فوج ایرانی قوم کے جذبہ ایثار کی مظہر ہے:جنرل جعفری

اگر لبنان کے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے ملک کی حفاظت کے لئے آگے نہ بڑھتے تو آج لبنان نام کا کوئی ملک دنیا کے نقشہ میں نہ ہوتا اور اسی طرح شام کے رضاکار جوان اپنے ملک کی حفاظت نہ کرتے تو یہ ملک کئی ٹکڑوں میں بٹ چکا ہوتا۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے صبح ایک پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سامنے مشرق وسطٰی کی جدید صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے داعش کے مقابل اہل حق کی کامیابی پر تمام مسلمانان عالم اور خصوصاً عراق و شام کی مظلوم عوام کو مبارکباد پیش کی،نیز ہفتہ رضاکار کی مناسبت پر ایرانی عوام کے نام یہ پیغام بھی دیا کہ اوائل انقلاب سے آج تک ایرانی قوم کی تمام کامیابیاں رضاکارانہ جذبہ کی مرہون منت ہے۔
جنرل جعفری نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا:خطہ کی تمام کامیابیوں کا سہرا رضاکار فوج ہی کے سر جاتا ہے چنانچہ ایران کی رضاکار فوج حضرت امام خمینی(رح) کے ذریعہ ایران میں تشکیل پائی یہاں تک کہ یہ دوسرے ممالک کے لئے بھی بہترین آئیڈیل اور نمونہ بن گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا:کہ اگر لبنان کے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے ملک کی حفاظت کے لئے آگے نہ بڑھتے تو آج لبنان نام کا کوئی ملک دنیا کے نقشہ میں نہ ہوتا اور اسی طرح شام کے رضاکار جوان اپنے ملک کی حفاظت نہ کرتے تو یہ ملک کئی ٹکڑوں میں بٹ چکا ہوتا۔

فارس نیوز




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17