Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190585
Published : 23/11/2017 18:15

کرپشن معاملہ میں شہزادہ ولید بن طلال کی الٹا لٹکا کر تفتیش

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں پرامریکی کنٹریکٹرز تشدد کرکے تفتیش کررہے ہیں،برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کھرب پتی شہزادہ و لید بن طلال کو بھی الٹا لٹکاکرتشددکانشانہ بنایاگیاہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار سعودی عرب کے گرفتار شدہ شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے بلیک واٹر سعودی عرب کے کھرب پتی شہزادوں کو الٹا لٹکا کر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں پرامریکی کنٹریکٹرز تشدد کرکے تفتیش کررہے ہیں،برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کھرب پتی شہزادہ و لید بن طلال کو بھی الٹا لٹکاکرتشددکانشانہ بنایاگیاہے۔
برطانوی ذرائع کے مطابق فائیو اسٹارہوٹل کےباہرسعودی اور اندر امریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر کےاہلکارتعینات ہیں،شہزادہ ولید کو رات پونے 3بجے کمرے سے گھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی۔
ذرائع کے مطابق  گرفتار افراد کو عمر بھرسیلوٹ کرنےوالےسعودی اہلکاروں کوجان بوجھ کرذمہ داری نہیں دی گئی،ولید بن طلال کو میٹنگ کے بہانے محل بلایاگیاتھا،پھر ولیدکورات پونے3بجےکمرےسےگھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی، مجرم کےطورپرپوچھ گچھ کی گئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں 3ہفتےپہلے42شہزادوں اورسیکڑوں وزراء اور حکام کوگرفتارکیاگیاتھا،گرفتارافرادکےبینک کھاتوں سے اب تک 194ارب ڈالرضبط کیےجاچکےہیں۔

شفقنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17