Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190590
Published : 25/11/2017 14:7

مصر کی ایک مسجد پر شدت پسند وہابیوں کا حملہ؛235 لوگ جاں بحق

اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے صحرائے سینا میں العریش کے علاقہ میں واقع اس مسجد پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ چل رہا تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ اور بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 235 افراد ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:المیادین کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صحرائے سینا میں واقع صوفیوں کی ایک مسجد پر نماز جمعہ کے دوران وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے جس میں اب تک 235 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 109 بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے صحرائے سینا میں العریش کے علاقہ میں واقع  اس مسجد  پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ چل رہا تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ اور بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 235 افراد ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوگئے ہیں،امدادی اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ مصری ذرائع کے مطابق حملے میں 15 ولابی دہشت گردوں نے حصہ لیا تھا،تاہم ابھی کسی شدت پسند تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

آفتاب


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20