Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190592
Published : 25/11/2017 13:51

دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ایران،روس اور ترکی مشترکہ طور پر با عزم

خیال رہے کہ روس کے شہر سوچی میں ایران کے صدر حسن روحانی ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں قیام امن کے سلسلے میں باہمی تعاون پرتاکید کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق، ایران، روس اور ترکی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط میں لکھا ہے سوچی سہ فریقی سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ کو سیکیورٹی کونسل کے دستاویز کے طور پر شائع کیا جائے۔
واضح رہے کہ  یہ خط اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوری ایران کے مستقل مندوب غلامعلی خوشرو، روس کے مستقل نمائندہ واسیلی نبنزیا اور ترکی کا مستقل نمائندہ فریدون سینیرلیگلو کے مشترکہ دستخط کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے حوالہ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ روس کے شہر سوچی میں ایران کے صدر حسن روحانی ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں قیام امن کے سلسلے میں باہمی تعاون پرتاکید کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
روس، ایران اور ترکی نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ میں شام کی ارضی سالمیت، شام کے استقلال اور شامی عوام کی حاکمیت پر بھی تاکید کی ہے۔
سہ فریقی اجلاس میں  خطے سے تشدد کو کم کرنے کے لئے آستانہ معاہدے کی پاسداری پر بھی تاکید کی گئی ہے۔
تینوں ممالک نے اجلاس کے اختتامی بیانیہ کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ارسال کیا ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس بیانیہ کو سیکیورٹی کونسل کے دستاویز کے طور پر شائع کیا جائے۔


شبستان


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14