Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190599
Published : 25/11/2017 17:17

بیداری اسلامی:

رہبر انقلاب کی نظر میں اسلامی بیداری کا فائدہ

دنیائے اسلام میں جوانوں میں اسلامی بیداری کی تحریکوں کو اگر کوئی اسلامی حکومتوں کے لئے نقصان دہ سمجھتا ہے تو یہ اس کی خطا ہے، اسلامی بیداری کے ذریعہ اسلامی حکومتیں استکبار کے ہاتھوں چھینی گئی عزت کو بحال کرسکتی ہیں۔


ولایت پورٹل:دنیائے اسلام میں جوانوں میں اسلامی بیداری کی تحریکوں کو اگر کوئی اسلامی حکومتوں کے لئے نقصان دہ سمجھتا ہے تو یہ اس کی خطا ہے، اسلامی بیداری کے ذریعہ اسلامی حکومتیں استکبار کے ہاتھوں چھینی گئی عزت کو بحال کرسکتی ہیں۔
اس کا ایک نمونہ ہمارا ملک،انقلاب اور ہمارے رہبر امام خمینی رضوان اللہ علیہ ہیں،ہم صدیوں تک ظلم و استبداد کی چکی میں پستے رہے اور دو صدیوں تک دوسروں کے زیر تسلط رہے، ہم خود بیدار ہوئے اور ہمارے قائد نے ہماری کھوئی ہوئی عزت واپس لینے میں کامیابی حاصل کی،انگلینڈ، روس اور امریکہ نے ہی در حقیقت اس ملک پر بالترتیب قیادت وحکومت کی،اگرچہ ظاہری اعتبار سے یہ تخت حکومت پر نہیں تھے لیکن سارے کام ان کے ہاتھوں میں تھے اور پورے ملک کی ہر چیز انہیں کے قبضہ میں تھی،ہمارے عوام تمام ذرائع،عزت اور اپنے دین کی حقیقی لذت سے محروم تھے۔
ہمارے قائد امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے مدتوں سے جاری استبدادی و سامراجی طاقتوں کے تسلط کا خاتمہ کرکے ہمارا رخ اسلام کی طرف موڑ کر ہمیں یہ احساس دلایا کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکتے ہیں، ہم خود اپنے ارادہ سے کام کرسکتے ہیں انتخابات کی باگ ڈور ہمارے ہاتھ میں ہوسکتی ہے،ہم آزاد ہیں اور تقدیروں کا فیصلہ کرنے والے مسائل میں «ہاں» اور «نہیں» کا اختیار رکھتے ہیں، ہمارے عوام نے صدیوں تک آزادی کا یہ مزہ نہیں چکھا تھا۔ یہ احساس ، اسلام کی دین ہے۔ دنیا کے جس حصہ میں بھی اسلامی بیداری کی تحریک مضبوط ہوگی اس ملک میں جوان یہ محسوس کرنے لگیں گے کہ وہ اسلام سے قریب ہورہے ہیں پھر ان کے اندر بھی اسلامی تشخص و وقار کا احیاء وجود میں آجائے گا۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15