Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190607
Published : 26/11/2017 14:9

بحرین میں 36 لوگوں کو عمر قید کی سزا

بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے چھتیس سیاسی مخالفین کو عمر قید اور شہریت منسوخ کرنے کی سزا سنائی ہے۔


ولایت پورٹل:بحرین اللولو ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے تین افراد کو عمر قید، تین دیگر کو سات سات سال،جبکہ ایک شخص کو دس سال اور اٹھائیس افراد کو پانچ پانچ سال اور ایک شخص کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے سیاسی محرکات کی بنیاد پر مذکورہ چتھیس افراد کی شہریت سلب کرنے اور ان کی جائدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی حکومت کے خاتمہ اور مکمل جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بحرین کی شاہی حکومت عوامی مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی فوجیوں کے تعاون سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ عدالتوں کے ذریعہ وہ سیاسی مخالفین کو دبانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11