Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190609
Published : 26/11/2017 15:55

داعش کی بساط الٹنے والے جنرل سلیمانی کی محبوبیت میں مزید اضافہ،تہران کی ٹکنیکل یونیورسٹی میں مدعو کرنے کے لئے چلائی گئی دستخطی مہم

جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا جب سے جنرل قاسم سلیمانی نے داعش کی بساط کو الٹا ہے تب سے پوری دنیا کے جوان جنرل سلیمانی سے ملنے کے خواہاں ہیں اور صرف اس انقلاب اسلامی کے سچے فرزند کا ایک دیدار کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق ایران کی مشہور ٹیکنکل شریف یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس،قدس بریگیڈ کے سربراہ اور داعش کو ناکو چنے چبوانے والے جنرل قاسم سلیمانی کی ایک جھلک پانے کو بیتاب ہیں،ان کی خواہش یہ ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی یونیورسٹی میں حاضر ہوکر ہمیں اپنے جہادی کاموں سے آگاہ کریں،لہذا اس یونیورسٹی کے رضاکار یونٹ کی طرف سے ایک دستخطی مہم چلائی گئی ہے کہ جس میں جنرل قاسم سلیمانی سے ملاقات کرنے کے خواہاں اسٹوڈنٹ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس دستخطی مہیم میں اس یونیورسٹی کے ۲۰۰۰ ہزار سے زیادہ اسٹوڈنٹ شرکت کرچکے ہیں، لہذا اس میں شریک ہونے کے لئے انٹرنیٹ ایڈریس بھی لانچ کیا گیا ہے: http://yon.ir/ivO9b  ۔
جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا جب سے جنرل قاسم سلیمانی نے داعش کی بساط کو الٹا ہے تب سے پوری دنیا کے جوان جنرل سلیمانی سے ملنے کے خواہاں ہیں اور صرف اس انقلاب اسلامی کے سچے فرزند کا ایک دیدار کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔

فارس نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18