Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190626
Published : 28/11/2017 13:7

کرار نامی جدید ٹینک جلد ہی مسلح افواج کو سونپ دیا جائےگا:ایرانی وزیر دفاع

یاد رہے کہ پچھلے سال 22 اسفند 95 کو ایران کے سابق وزیر دفاع جنرل حسیں دہقان نے مسلح افواج کے ٹیکنکل ادارے کی حمایت سے اس ٹینک کو بنانے کی تجویز کے ساتھ ساتھ اس ٹینک کی رونمائی کی تھی اور اسی وقت سے ایرانی سائنسداں اس پروجیکٹ پر کام کررہے تھے


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے مسلح افواج کے لئے ایک جدید امکانات سے لیس کرار ٹینک کہ جو ایک سال سے وزارت دفاع میں تیار کیا جارہا تھا۔اس کی مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہت جلد ہی یہ ٹینک مسلح افواج کے حوالہ کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پچھلے سال 22 اسفند 95 کو ایران کے سابق وزیر دفاع جنرل حسیں دہقان نے مسلح افواج کے ٹیکنکل ادارے کی حمایت سے اس  ٹینک کو بنانے کی تجویز کے ساتھ ساتھ اس ٹینک کی رونمائی کی تھی اور اسی وقت سے ایرانی سائنسداں  اس پروجیکٹ پر کام کررہے تھے۔
اس جدید ٹینک کے تمام اجزاء خود ایران کے ہی بنائے ہوئے ہیں اور اس میں کسی باہری ملک کا تعاون شامل نہیں ہے اور اب یہ محصول مکمل طور پر آمادہ ہوچکا ہے کہ جو آج کل ہی میں مسلح افواج کے حوالہ کردیا جائے گا۔

تسنیم
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20