Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190627
Published : 28/11/2017 13:59

شیخ عیسی قاسم کی طبیعت ناساز؛آل خلیفہ کو مہنگی پڑسکتی ہے نظر بندی میں توسیع

ان دھرنوں میں شریک لوگوں کا آل خلیفہ کی غاصب حکومت سے مطالبہ یہ ہے کہ وہ ان کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی نظر بندی کا خاتمہ کرے اور اگر اس نے ایسا نہ کیا تو شیخ عیسی قاسم پر ہونے والی ہر اذیت و آزار کی وہ خود ذمہ دار ہوگی۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم  کو ان کے ہی گھر میں نظر بند کئے ایک عرصہ گذر گیا جس کی وجہ سے ان کی حالت کافی خراب ہے اور ملک میں بحرانی کیفت طاری ہے لہذا عوام میں آل خلیفہ کی ظالم حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر ہے،اور بحرین بھر میں شدید احتجاج اور دھرنے دیئے جارہے ہیں۔
ان دھرنوں میں شریک لوگوں کا آل خلیفہ کی غاصب حکومت سے مطالبہ یہ ہے کہ وہ ان کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی نظر بندی کا خاتمہ کرے  اور اگر اس نے ایسا نہ کیا تو شیخ عیسی قاسم پر ہونے والی ہر اذیت و آزار کی وہ خود ذمہ دار ہوگی۔
یاد رہے کہ آج بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی نظر بندی اور محاصرہ کو لیکر پورے ملک میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے چونکہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث عوام میں شدید غصہ ہے لیکن آل خلیفہ کے ناپاک گرگے عوام کے اس شہری حق کو روند رہے ہیں لہذا انھوں نے دھرنا دینے والوں پر آنسو گیس و گولوں کا استعمال کرکے انھیں پراکندہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔


العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16