Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190628
Published : 28/11/2017 14:18

یونان میں انتہا پسندوں کا میلاد النبی (ص) کے جلوس پر حملہ

یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی جانب سے نکالے گئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلوس پر حملہ کردیا۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی جانب سے نکالے گئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے جلوس پر حملہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یونان میں فٹبال کلب کے شائقین اور ایتھنز پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے مداخلت کرکے حملہ آوروں کو منتشر کردیا،مشرقی شہر تھیسالونیکی میں سفید فام شر پسندوں نے مسلم  کمیونٹی پر اس وقت حملہ کیا جب ایک فٹبال کے لیگ میچ  کے لئے اومونیا اسکوائر پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جہاں مسلمانوں کی جانب سے  میلاد مصفطی(ص) کا جلوس گزر رہا تھا۔
شرپسندوں کی جانب سے پہلے میلاد کے جلوس کے شرکاء پر جملے بازی کی گئی جس کے بعد اسلامی جھنڈے کو پامال کیا گیا جس پر مسلم کمیونٹی اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ اور ہاتھا پائی ہوئی،پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔

آفتاب




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15