Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190632
Published : 28/11/2017 17:7

راہ خدا میں شہادت نقصان نہیں بلکہ نعمت ہے:رہبر انقلاب

آپ نے بحریہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:بحری فوج ملک سے دفاع کے سب سے پہلے محاذ پر رہتی ہے اور بہت سے اہم علاقہ جات مثلاً مکران،دریائے عمان اور آزاد پانی وغیرہ پر ان کی دقیق نظریں رہتی ہیں اور میں تاکید کروں گا کہ آزاد پانیوں پر فوج کی نگرانی پہلے سے کہیں بہتر طور پر انجام پائے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق آج دوپہر کو ایران کی بحریہ کے اعلٰی عہدیداروں اور کمانڈروں نے رہبر انقلاب سے ملاقات کی ہے،رہبر انقلاب نے آج ۷ آذر یعنی ۲۸ نومبر کو  ایرانی بحریہ سے مخصوص دن قرار دیتے ہوئے فرمایا:کہ آج ہی کے دن ایران کی بہادر اور شجاع بحریہ کے جوانوں نے عراق کے بعثی حاکم صدام کو شکست فاش دیتے ہوئے ایران کے دامن میں کئی اہم کامیابیاں ڈالی تھیں۔
ایران پر ۸ سالہ تھونپی ہوئی جنگ میں ۷ آذر کو شہید ہونے والے  بحریہ کے جوانوں کو یاد کرتے ہوئے رہبر انقلاب نے ان کی یاد اور شہادت کو محترم شمار کرتے فرمایا:اللہ کی راہ  میں شہید ہونا نقصان نہیں بلکہ غنیمت ہے،اور امام خمینی(رح) کی تعبیر کے مطابق جو قوم شہادت دیتی ہے وہ کسی کی غلام نہیں بنتی۔  
آپ نے بحریہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:بحری فوج ملک سے دفاع کے سب سے پہلے محاذ پر رہتی ہے اور بہت سے اہم علاقہ جات مثلاً مکران،دریائے عمان اور آزاد پانی وغیرہ پر ان کی دقیق نظریں رہتی ہیں اور میں تاکید کروں گا کہ آزاد پانیوں پر فوج کی نگرانی پہلے سے کہیں بہتر طور پر انجام پائے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے بحریہ کی توانائیوں اور جدید ٹیکنیک سے لیس ہونے اور نقائص کو برطرف کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:الحمد للہ ایرانی بحریہ ایک نئے دور میں داخل ہوچکی ہے،اور ہماری بحریہ گذشتہ ۲۰ سال سے بہت بہتر اور ترقی یافتہ ہوچکی ہے لیکن ہم اس میدان میں اس مقام تک نہیں پہونچے جہاں ہمیں ہونا چاہیئے،لہذا بحریہ کے تمام کام عزم راسخ،بلند ہمتی اور تیزی کے ساتھ انجام پانے چاہیئیں۔
رہبر انقلاب کے خطاب سے پہلے بحریہ فوج کے کمانڈر خانزادی نے گذشتہ سال بحریہ کے بڑے کارناموں کی مختصر سی گذارش رہبر انقلاب کے حضور پیش کی۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14