Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190634
Published : 28/11/2017 16:43

ہم دہشتگردی کی طرح منافقت کی بھی جڑیں کاٹ دیں گے:عراقی وزیر اعظم

انھوں نے دہشتگردوں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا:دہشتگرد اپنے رسوخ و نفوذ کے لئے دین کا مقدس نام استعمال کرتے ہیں لیکن ہماری فوج آج بہت بہتر حالت میں ہے لہذا ہم ان کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی بغداد کی انجینئیرنگ یونیورسٹی کی جانب سے فارغ التحصیل اسٹوڈنٹ کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب کو خطاب کررہے تھے  انھوں نے تمام اسٹوڈنٹ کو اور ان کے گھر والوں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا یہاں اس تقریب میں جمع ہونا عراق کی شجاع اور غیور فوج کے سبب ممکن ہوا ہے۔
انھوں نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ کی رضاکار یونٹ کہ جنھوں نے عراقی سرزمین کے دفاع میں شہادتیں دی ہیں قدردانی کرتے ہوئے انھیں بھی اس عظیم تقریب میں حصہ دار بتاتے ہوئے کہا:دہشتگری نہایت خطرناک سازش ہے ہم جس سے نکلنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے دہشتگردوں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا:دہشتگرد اپنے رسوخ و نفوذ کے لئے دین کا مقدس نام استعمال کرتے ہیں لیکن ہماری فوج آج بہت بہتر حالت میں ہے لہذا ہم ان کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔
انھوں نے دہشتگردی کے ساتھ ساتھ منافقت کو بھی ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا: کہ دہشتگردی کی طرح منافقت کو بھی معاشرہ سے ختم ہونا چاہیئے لہذا جس طرح ہم نے داعشی دہشتگردی کو خاک میں ملایا ہے اسی طرح منافقوں کی بھی خبر لی جائے گی۔


alalam


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16