Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190635
Published : 28/11/2017 18:40

بن سلمان وقت کا یزید ہے:امریکن میگزین

اس پروفیسر نے سعد حریری کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں داخلی جنگ کے لئے حریری کا استعفی ایک جنگاری کی مانند تھا،حریری کا جرم صرف یہ تھا کہ انھیں ریاض کی طرف سے مکمل رفاہ اور بجٹ ملتا ہے لیکن وہ حزب اللہ کے ساتھ بھی اعتدال آمیز رویہ رکھتے تھے لہذا انھوں نے سعد حریری کو ریاض بلاکر انھیں استعفٰی دینے پر مجبور کیا اور یہ لبنانی قوم میں تفرقہ ڈالنے کی سعودی عرب کی یزیدی سازش تھی۔


ولایت پورٹل:امریکہ کے مشہور مجلہ نشنل انٹرسٹ نے مشیگن یونیورسٹی  کے ایک پرفیسر محمد ایوب کا ایک مقالہ شائع کیا جس کا عنوان تھا «سعودی عرب سب سے بڑا سٹہ» ،انھوں نے ریاض کی موجودہ حکومت کو سن ۶۱ کی بنی امیہ کی حکومت سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بن سلمان کے تمام کام ویسے ہی ہیں جیسے سن ۶۱ میں یزید بن معاویہ کے تھے، اور سعودی عرب کے اس خودسر حاکم کو یہ ذہن نشین کرلینا چاہیئے کہ ایران کی دفاعی طاقت کے مقابل اس کا اتحاد قطعی طور پر نہیں ٹہر سکتا لہذا پھر خطہ میں دوسری کربلا بپا ہوسکتی ہے کہ جس میں بہر حال جیت حسین والوں کی ہی ہوگی۔
میشگان یونیورسٹی کے پروفیسر محمد ایوب نے یزید اور بن سلمان کے درمیان کچھ اور مشترکات بتاتے ہوئے کہا کہ جب یزید نے حسین بن علی(ع) کے خلاف جنگ کی تو اس کی عمر ۳۳ برس تھی اسی طرح اس نادان کی عمر بھی ۳۳ سال ہے،جس طرح یزید نے حسین بن علی(ع) کے ساتھ جنگ اس وجہ سے کی تھی کہ شیعہ آئیڈیالوجی کا خاتمہ کردیا جائے اسی طرح بن سلمان مشرق وسطٰی سے شیعیت کے خاتمہ کے خواب دیکھ رہا ہے اسی وجہ سے اس نے حزب اللہ اور ایران پر اپنی توجہات مرکوز کی ہوئی ہیں اور یاد رہے کہ اگر اس نے حزب اللہ کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کا انجام  قطعی طور پر یزید جسیا ہی ہوگا۔
اس پروفیسر نے سعد حریری کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں داخلی جنگ کے لئے حریری کا استعفی ایک جنگاری کی مانند تھا،حریری کا جرم صرف یہ تھا کہ انھیں ریاض کی طرف سے مکمل رفاہ اور بجٹ ملتا ہے لیکن وہ حزب اللہ کے ساتھ بھی اعتدال آمیز رویہ رکھتے تھے لہذا انھوں نے سعد حریری کو ریاض بلاکر انھیں استعفٰی دینے پر مجبور کیا اور یہ لبنانی قوم میں تفرقہ ڈالنے کی سعودی عرب کی یزیدی سازش تھی۔


فارس نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10