Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190637
Published : 29/11/2017 13:49

۱۳ ہزار کیلومٹر کی مار والے بالسٹک میزائیل تجربہ کے بعد،ٹرمپ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں جس جدید میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے وہ ۱۳ ہزار کیلومیٹر کے اندر اپنے ھدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،لہذا امریکہ خواس باختہ ہوکر مذاکرات اور گفتگو کے لئے تیار نظر آرہا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے ایک پریس کانفرنس میں شمالی کوریا کے جدید بالسٹک میزائیلی تجربہ پر نگرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اور اسی طرح کچھ دیر پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کی طرف سے جدید بالسٹک میزائیل کے کامیاب تجربہ پر سیخ پا ہوکر کہا ہے کہ:شمالی کوریا کی جراتیں بڑھتی جارہی ہیں ہم اس مسئلہ سلجھانے کی کوشش میں ہیں۔
یاد رہے کہ جیمز ماٹیس وزیر دفاع امریکہ نے کل امریکن کانگریس کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ شمالی کوریا کے جدید بالسٹک میزائیل کی مار پہلے والے میزائیلوں سے بہت زیادہ ہے کہ جو نہایت حیرت کی بات ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں جس جدید میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے وہ ۱۳ ہزار کیلومیٹر کے اندر اپنے ھدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،لہذا امریکہ خواس باختہ ہوکر مذاکرات اور گفتگو کے لئے تیار نظر آرہا ہے۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14