Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190638
Published : 29/11/2017 14:1

مسئلہ فلسطین کو اسرائیلی سازش کبھی ناکام نہیں بناسکتی:بہرام قاسمی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں نے گذشتہ 7 دہایوں ميں اسرائيلی مظالم کے خلاف پائداری اور استقامت کا بھر پور مظآہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے فلسطین کے ساتھ ہمبستگی کے دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اسرائیلی سازش ناکام ہوجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کی تشکیل کو تقریبا 70 سال ہو گئے ہیں اور اس دور میں فلسطین کے مظلوم عوام نے اسرائیل کے بہمیانہ اور مجرمانہ مظالم کا بڑی ہمت اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیاہے جبکہ اسرائيل کی غاصب حکومت نے گذشتہ 70 سالوں ميں فلسطینیوں کا بے رحمی کے ساتھ قتل عام کیا اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرخلاف ورزیوں  کا ارتکاب کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں نے گذشتہ 7 دہایوں ميں اسرائيلی مظالم کے خلاف پائداری اور استقامت کا بھر پور مظآہرہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔

العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15