Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190639
Published : 29/11/2017 14:29

لبنان میں بیرونی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:حزب اللہ

مقاومت لبنان حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں لبنان کے خلاف دشمن ممالک کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرے تاکہ لبنان پر مسلط کئے گئے بحران کا خاتمہ کیا جا سکے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق مقاومت لبنان حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں لبنان کے خلاف دشمن ممالک کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرے تاکہ لبنان پر مسلط کئے گئے بحران کا خاتمہ کیا جا سکے۔
حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان میں تفرقہ ڈالنے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کی ناکامی لبنانی عوام کی ہوشیاری کا نتیجہ ہے اور استقامتی محاذ کی طاقت اور فوج کی پامردی نئے لبنان کے معرض وجود میں آنے کا سبب بنی ہے جبکہ لبنانی عوام کسی بھی طاقت کو اپنے ملک پر دست درازی اور اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے چار نومبر کو سعودی عرب کے دباؤ میں آ کر ریاض میں استعفی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اٹھارہ روز گزرنے کے بعد وہ دوبارہ لبنان لوٹ آئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفی واپس لے لیا ہے۔
دوسری جانب سعد حریری کے استعفے کا مقصد حزب اللہ کو نقصان پہنچانا تھا جس میں دشمن ناکام ہو گیا ہے۔

تسنیم
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15