Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190664
Published : 30/11/2017 17:5

ٹرمپ اور اوبامہ کی خارجہ پالسی میں کوئی خاص فرق نہیں ہے:روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا یہ ماننا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالسی اور اقدامات سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اور اس کی کابینہ ہی کی طرح ہیں۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے ریانوسٹی نیوز چینل کو دیئے ایک انٹریو میں کہا کہ:امریکہ کے موجودہ صدر دونلڈ ٹرمپ کی تمام پالیسیز اور سیاسی اقدامات امریکہ کے سابق صدر اوبامہ اور اس کی کابینہ جیسے ہی ہیں۔
انھوں نے اپنے بیان میں ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:ٹرمپ انتظامیہ کے بہت سے اقدام غیر معقول ہیں اور یہ حکومت بھی اوبامہ کی حکومت کی طرح سیاسی زوال کی طرف گامزن ہے۔
لاوروف نے یہ بھی کہا:ماسکو؛واشنگٹن کے بیونگ یانگ کے ساتھ قطع تعلق اور برھمی کا مکمل طور سے مخالف ہے۔


العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13