Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190669
Published : 30/11/2017 17:57

زکات کے سالانہ اجلاس کے نام رہبر انقلاب کا پیغام:

اسلامی جمہوریہ ایران زکات کے نفاذ کو اپنی اولین ترجیح قرار دے:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب نے زکات کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی نظام میں اس عظیم دینی فریضہ کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور اسے اس نظام کے تمام پروگرامز میں سرفہرست ہونا چاہیئے۔


ولایت پورٹل:رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای (مد ظلہ) کے دفتر کی جانب سے موصولہ رپورٹ میں آج رہبر انقلاب نے اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد زکات کے سالانہ اجلاس کے نام ایک پیغام میں اس دینی فریضہ کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی نظام میں اس عظیم دینی فریضہ کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور اسے اس نظام کے تمام پروگرامز میں سرفہرست ہونا چاہیئے۔  
رہبر انقلاب نے معاشرہ میں زکات  کی ترویج اور تشویق کے لئے سالانہ اجلاس اور سیمنار جیسے دوسرے پروگرامز کو منعقد کرنا الہی توفیقات میں شمار کرتے ہوئے تمام اراکین ریاست کو اس پر توجہ کی تاکید کی اور فرمایا:ہم اسلامی جمہوریہ کے عہدیداروں کو زکات کی نسبت کم توجہی کی بناء پر اللہ کی بارگاہ میں طلب مغفرت اور استغفار کرنا چاہیئے.
آپ نے قرآن مجید کے اس جملہ «ایتاء زکوة» کا حوالہ دیتے ہوئے مجاہدین راہ حق کی قربانیوں کے مقصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:اسلامی جمہوریہ ایران کا قیام اسلامی احکام کے نفاذ اور اسلامی معاشرہ کی تشکیل کی خاطر وجود میں آیا ہے پس ہمیں اس الہی اور دینی فریضہ کو اپنے تمام کاموں میں سرفہرست قرار دینا چاہیئے۔
اسی طرح رہبر انقلاب نے اب تک زکات کے موضوع پر ہونے والی تحقیقاتی کاموں کو ناکافی جانتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہی ملک میں ترویج زکات ایک تحریک کی صورت ہر طبقہ کے لوگوں کے درمیان پھلے پھولے گی اور اس عظیم فریضہ کی بجا آوری پر اللہ کی طرف سے لازوال برکتیں ایرانی قوم اور اس مقدس نظام کے حصہ میں آئیں گی۔


fars news


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16